ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / برتھ اور ڈیتھ کے رجسٹریشن میں تاخیر نہ کرنے اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر کی آفسران کو ہدایت؛ گذشتہ سال 19848 برتھ ، جبکہ مرنے والوں کی تعداد 11792

برتھ اور ڈیتھ کے رجسٹریشن میں تاخیر نہ کرنے اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر کی آفسران کو ہدایت؛ گذشتہ سال 19848 برتھ ، جبکہ مرنے والوں کی تعداد 11792

Sat, 17 Jun 2023 17:51:09    S.O. News Service

کاروار: 17؍جون(ایس اؤ نیوز ) اترکنڑا  ڈپٹی کمشنر  پربھو لنگا کولیکٹی  نے ضلع کے تمام تعلقہ جات کے رجسٹریشن آفسران کو ہدایت  دی ہے کہ وہ برتھ اور ڈیتھ  کے  رجسٹریشن میں کسی طرح کی تاخیر نہ کرے اور سرکار کی طرف سے جو رہنما ہدایات دئیے گئے ہیں ان  اصولوں پر عمل کرتے ہوئے متعلقہ رجسٹریشن آفیسرس اپنی کارروائیاں  انجام دیں ۔ 

وہ کاروار ڈی سی میٹنگ ہال میں ضلعی سطح کے پیدائش اورموت  رجسٹریشن کمیٹی کی میٹنگ میں ضلع میں پیدائش اور موت کی رجسٹریشن کے متعلق جانکاری حاصل کرنےکے بعد افسران کو ضروری ہدایات دے رہے تھے۔ میٹنگ میں تعلقہ پنچایت افسر سوم شیکھر میستا نے ڈی سی کو جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں سال 2022میں 19848پیدائشی رجسٹریشن درج کی گئی ہےتو موت کی رجسٹریشن  11792 درج کی گئی ہے اسی طرح  ایک سال کے اندر مرنےوالے بچوں کی تعداد 76اور ایک سےپانچ سال تک مرنے والے بچوں کی تعداد 29  ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سال 2023میں پیدائش اور موت کی صحیح رجسٹریشن کرنے کے لئے تعلقہ جات سطح پر تربیتی کیمپ منعقد کئےجائیں گے جہاں متعلقہ تعلقہ جات کے رجسٹریشن آفیسر، معاونین، ڈاٹا انٹری آپریٹر اور پرائیویٹ اسپتال کے ذمہ داروں کو تربیت دی جائے گی۔ پیدائش اور موت کی اسناد ڈیجیٹل دستخط کے ساتھ فراہم کئے جارہےہیں۔ جس میں ضلع رجسٹریشن آفیسر اورنائب آفیسرکی ڈیجیٹل دستخط ہوگی۔ اسی طرح ’ای۔ جنم‘ پورٹل پر پر پیدائش اور موت کے واقعات کو ڈیجیٹل دستخط والے کارڈکا استعمال کرتےہوئے تصدیق کی جاتی ہے تو عوام  سیوا سندھو پورٹل کے ذریعے پیدائش یا موت کی سند حاصل کرسکتےہیں۔اسی پورٹل پر پیدائش اور موت کی رجسٹریشن کےلئے عرضی فارم بھی ہوگا۔

 میٹنگ میں محکمہ صحت کے ضلع افسر انا پورنا وسترد، نائب ڈائرکٹر شیاملا سی کے سمیت مختلف محکمہ جات کے افسران ، تحصیلدار وغیرہ موجود تھے۔


Share: